20 اپریل ، 2023
سپریم کورٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عیدالاضحیٰ کے بعد مناسب تاریخ پرانتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔
سراج الحق نے کہا کہ عدالت یہ معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑے اور خود کو سرخرو کرے، عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کو سیاست سے دورہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن صرف ایک لیڈر یا جماعت کے کہنے پر نہیں قوم کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہیے، 90 دن سے 105 دن ہوسکتے ہیں تو 205 دن بھی ہو سکتے ہیں۔