Time 26 اپریل ، 2023
کھیل

انگلش ٹینس کلب کا یوکرین کے ٹینس کھلاڑیوں کیلئے مالی سپورٹ کا اعلان

روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے بعد یوکرین کے کھلاڑیوں کے لیے اعلان کیا گیا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے بعد یوکرین کے کھلاڑیوں کے لیے اعلان کیا گیا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے مالی سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

آل انگلینڈ ٹینس کلب نے کہا ہےکہ جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی سپورٹ کی جائےگی، ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائےگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ راؤنڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی۔

یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈکلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت ہو گی، یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی جائےگی۔

اندازے کے مطابق 5 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کی رقم اس کے لیے عطیہ کی جائےگی، ومبلڈن میں یوکرین کے 15 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

آل انگلینڈ کلب نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے بعد یوکرین کے کھلاڑیوں کے لیے اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :