پاکستان
24 دسمبر ، 2012

کسٹم کی کارروائی،سامان سے لدے 5ٹرک تحویل میں لے لئے

کراچی…کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانسزٹ کے سامان سے لدے پانچ ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔کسٹم انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ اٹک کے مقام پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانسزٹ کے سامان سے لدے پانچ ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، ذرائع کسٹم انٹیلی جنس نے مزید بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کے ٹایئرز اور الیکٹرونک کا سامان برآمد ہوا ہے،پکڑا گیا سامان پشاور سے موٹر وے کے راستے پنڈی لایا جارہا تھا۔

مزید خبریں :