24 دسمبر ، 2012
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار اور ویگن کے تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شور کورٹ روڈ پر ایک تیز رفتار ویگن بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کار سوار سیلم اختر فاروقی نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ویگن میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ریسکیو کی ٹیم نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔