پاکستان
24 دسمبر ، 2012

نئے صوبوں کے لئے بنائے گئے کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

نئے صوبوں کے لئے بنائے گئے کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد…نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے بنائے گئے کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے بنائے گئے کمیشن کا اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے حوالہ سے تجاویز کی دستاویز کو حتمی شکل دینا اور مزید تجاویز لینا اور دیگر امور پر بحث کی جائے گی۔ کمیشن میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے چھ، چھ ممبران شامل ہیں۔

مزید خبریں :