پاکستان
Time 29 اپریل ، 2023

بہاولپور: نجی ہاسٹل کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 2 زخمی

ہاسٹل کے کمرے کی چھت بلڈنگ کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی: ریسکیو حکام۔ فوٹو ریسکیو ٹیم
ہاسٹل کے کمرے کی چھت بلڈنگ کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی: ریسکیو حکام۔ فوٹو ریسکیو ٹیم

بہاول پور میں گرلز ہاسٹل میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے نجی گرلز ہاسٹل کے کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ بہاولپور کی ریاض کالونی میں پیش آیا، ملبے تلے دب کر2 طالبات جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاسٹل کے کمرے کی چھت بلڈنگ کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔

نجی ہاسٹل میں چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ ماجدہ اقبال اور 21 سالہ شہلا منور کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں طالبات کا تعلق تحصیل چشتیاں کے گاؤں 172 مراد سے ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات گورنمنٹ صادق ویمن کالج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، زخمی طالبات اور لاشوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :