Time 01 مئی ، 2023
پاکستان

ثاقب نثارکے بیٹے اورپی ٹی آئی امیدوارکی آڈیولیک پر تحریک انصاف نے چھان بین شروع کردی

دو روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ ایک سو سینتیس سے تحریک انصاف کے امیدوار ابوذر کی آڈیو سامنے آئی تھی/فوٹوفائل
دو روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ ایک سو سینتیس سے تحریک انصاف کے امیدوار ابوذر کی آڈیو سامنے آئی تھی/فوٹوفائل

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار  ابوذر کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر   پی ٹی آئی خود بھی شک میں پڑگئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 137 سے امیدوار ابوذر مقصود چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے کے بعد چھان بین شروع کردی۔

دوسری جانب ابوذر کے والد نے بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سفارش پر بیٹے کو ٹکٹ ملنے کی تصدیق کی لیکن پیسے کے لین دین کی تردید کردی۔

 یاد رہے کہ دو روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 137 سے تحریک انصاف کے امیدوار ابوذر کی آڈیو سامنے آئی تھی۔

آڈیو لیک میں ابوذر نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو کہا تھا  کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئیں،  بس جلدی سے ٹکٹ چھپوا دیں، نجم ثاقب نے کہا تھا بس بابا کا شکریہ ادا کرنے اور انھیں جپھی ڈالنے آجانا۔

دوسری کال میں نجم ثاقب نے میاں عزیر سے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے کم نہ لینا،میری بات نہیں مانی تو میں تم سے بات نہیں کروں گا۔

مزید خبریں :