Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

سندھ میں 6 لاکھ سے زائد پرندوں کی آمد، نئے مہمانوں نے بھی رخ کیا

ہر سال کی طرح رواں سال بھی مہمان پرندوں نے بڑی تعداد میں صوبہ سندھ کا رخ کرلیا ہے۔

 سندھ  وائلڈ لائف کے 2022-23 کے سروے کے مطابق سندھ بھر کی مختلف آب گاہوں و آبی گزرگاہوں میں آنے والے پرندوں کی مکمل تعداد 6  لاکھ 13  ہزار  851 رہی۔

اس سال کے ڈیٹا کے مطابق کچھ ایسے نئے مہمان پرندے بھی دیکھے گئے جن کی آمد کے ریکارڈز پہلے موجود نہیں، ان نسلوں میں ناب بلڈ ڈک، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک، کاٹن ٹیل، بلیک اسٹورک، لیسر فلیمنگو، پن ٹیل سنائیپ، پیراسائیٹک جیگر، گریٹ کریسٹیڈ جیگر شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ 41  مختلف اقسام کے ایسے واٹر فاؤلز جو روایتی طور آتے رہتے ہیں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

سب سے زائد پرندے بدین کی نریڑی جھیل میں1  لاکھ766جبکہ بدین ہی کے قریب رن آف کچھ کے مقام پر1 لاکھ58  ہزار 306  پرندے مہمان بن کر آئے۔

 پورٹ قاسم پر 41  ہزار112، منچھر جھیل 16  ہزار 789 پرندوں نے اپنے عارضی ٹھکانے بنائے۔

سروے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہمان پرندوں نے روایتی ٹھکانوں کے علاوہ کئی نئے علاقوں میں اپنا عارضی بسیرا کیا جس کی وجہ پانی کا پھیلاؤ جو کہ گزشتہ سال کے سیلاب کی وجہ سے تھا۔

مزید خبریں :