Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

لاہورہائیکورٹ کا درخت کاٹنے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ  نے گورنمنٹ کالج میں درخت کاٹنے پر برہمی کا اظہار کیا— فوٹو:فائل
لاہورہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج میں درخت کاٹنے پر برہمی کا اظہار کیا— فوٹو:فائل

لاہورہائیکورٹ نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے تمام یونیورسٹیوں میں درخت کاٹنے پر پابندی سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کبھی آپ نے سوچا تھا کہ مئی میں ایسا موسم ہو گا ابھی بھی نہیں پتا چل رہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو بارشیں ہم دیکھ رہے ہیں اگر دوبارہ بارش آگئی تو لاہور ڈوب جائے گا، پی ایچ ای خود سے بھی ذمہ داری لے عدالت کی طرف نہ دیکھے۔

عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :