Time 02 اپریل ، 2021
پاکستان

ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ 

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلئے سیکڑوں درخت کاٹے گئے، درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر حکم جاری کیا اور آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنےکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :