10 مئی ، 2023
کیا آپ جانتے ہیں مصر کی ملکہ اور دنیا کی حسین ترین خاتون قلوپطرہ جن کی خوبصورتی کے چرچےصدیوں بعد زبان زدوعام ہیں وہ گدھی کے دودھ سے غسل لیا کرتی تھی؟
ماہرین کا ماننا ہے کہ گدھی کا دودھ انسان کو جوان رکھنے کیلئے قدرتی امرت قرار دیا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامنز اور غذائیت مختلف طریقوں سے انسان کی خوبصورتی میں نکھار پیدا کرسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق گدھی کے دودھ سے تیار صابن خواتین کی خوبصورتی میں چار چاند لگاسکتے ہیں اور گدھی کے دودھ سے تیار صابن بنا سائیڈایفیکٹ کے انسان کو لمبی عمر تک جوان رکھ سکتے ہیں ۔
وٹامن ڈی جِلد کو جلدی بڑھاپے کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے ، باہر نکلنے کے دوران سورج کی شعاعیں جِلدی بیماریاں دانوں اور ایگزیما کا سبب بن سکتی ہے تاہم گدھی کے دودھ سے بنے صابن میں موجود وٹامن ڈی جِلد کو ان بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
گدھی کے صابن کے استعمال سے اضافی موئسچرائزر کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے،گدھی کے دودھ سے تیار صابن میں موئسچرائزر کی کافی تعداد موجود ہوتی ہے، اس دودھ سے تیار صابن کا پی ایچ لیول قدرتی جِلد کے پی ایچ لیول کے بہت قریب ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس صابن کا استعمال جِلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ جلد سے اضافی تیل کو ختم کرنے کیلئے بھی اہم ہے۔
گدھی کے دودھ میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو جلد کو ریٹینول فراہم کرتا ہے، ریٹینول جلد کے خلیات کو بڑھانے اور جلد کو لمبے عرصے تک جواں رکھنے کا کام کرتاہے۔
گدھی کا دودھ اینٹی آکسیڈینٹ اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس دودھ میں وٹامن ای،امینو ایسڈ ، وٹامن اے , b1, b6,وٹامن سی ، وٹامن ای ، اومیگا 3 موجود ہوتا ہے یہ تمام اجزا مل کر چہرے کو تروتازہ رکھنے کیلئے بے حد اہم ہے۔