Time 12 مئی ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے خاتون کو ٹوئٹر کا نیا سی ای او بنا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایلون مسک نے  سی ای او کے عہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کردیا۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ میں لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کے نئی سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

 اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نئی سی ای او بنیادی طور پر کاروباری معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں گی جبکہ پراڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے معاملات میں خود دیکھوں گا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اس سے قبل یاکارینو این بی سی یونیورسل میں گلوبل ایڈورٹائزنگ اور پارٹنرشپس میں بطور چیئرمین خدمات سرانجام دے رہی تھی۔

اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :