Time 16 مئی ، 2023
پاکستان

زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں مسترد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے زمان پارک اور کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں  تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب، محمودالرشید، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور  دیگرکی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت شروع ہوئی تو ملزموں کی جانب سے نہ وکیل پیش ہوئے اور نہ ہی ملزمان حاضر ہوئے۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، عمر ایوب، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشیدکی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

ملزموں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ  اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :