17 مئی ، 2023
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں5 رکنی بینچ 19 مئی کوسماعت کرےگا۔
درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو این اے 95 میانوالی سے نااہل کیا تھا، نااہل شخص کا سیاسی جماعت کا سربراہ ہونا خلاف قانون ہے لہٰذا انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے۔