کراچی: گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، 3 زخمی

پانچ سے چھ افراد گھر میں داخل ہوئے اور مسلح افراد نے چہرے چھپائے ہوئے تھے، ملزمان کے پاس اسلحہ اور چھریاں موجود تھیں: زخمی بھائی بلال/ فائل فوٹو
پانچ سے چھ افراد گھر میں داخل ہوئے اور مسلح افراد نے چہرے چھپائے ہوئے تھے، ملزمان کے پاس اسلحہ اور چھریاں موجود تھیں: زخمی بھائی بلال/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور 3 بھائی زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بھائی بلال کا کہنا ہے کہ  ہم چاروں بھائیوں کو گھر کے اندر ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں ماری گئیں، پانچ سے چھ افراد گھر میں داخل ہوئے اور مسلح افراد نے چہرے چھپائے ہوئے تھے،  ملزمان کے پاس اسلحہ اور چھریاں موجود تھیں۔

زخمی بلال نے یہ بھی بتایا کہ ہماری احسن آباد میں گوشت کی دکان ہے اور ڈاکو گھر سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

زخمی بلال نے مزید بتایا کہ ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو کمر اور پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں جنہیں سول منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :