27 دسمبر ، 2012
پشاور…پولیومہم میں ناقص کارکردگی پر امیر حیدرہوتی نے4ای ڈی اوزہیلتھ کوفارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق پشاور،صوابی،شانگلہ اورتورغرکے ای ڈی اوہیلتھ عہدوں سے فارغ ہو ئے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پشاورپولیومہم میں غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی۔