Time 27 مئی ، 2023
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں634 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےکاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا اور  100 انڈیکس ایک ہفتے میں 634 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار  964 پر  بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 906 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 40ہزار 783 رہی۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار  بلند ترین سطح 41 ہزار 690 رہی، بازار میں ہفتہ بھر میں 58 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔