30 مئی ، 2023
کراچی ائیرپورٹ پر قطری ائیر لائن کی پرواز نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے مطابق قطر ائیرلائن کی پرواز دوحہ سے منیلا جا رہی تھی کہ دوران پرواز خاتون مسافر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی لینڈنگ کے بعد وزارت صحت کے حکام نے زچہ اور بچہ کو نجی اسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 33 سال کی غیر ملکی خاتون مسافر کا نام ہر موسیلو ہے، ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔