30 مئی ، 2023
لاہور: پنجاب اسپورٹس بورڈ نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے دفتر خالی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہدایات پر دفتر خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر کو خالی کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پنجاب اولمپک آفس سے متصل جگہ پر اسپورٹس میڈیسن کلینک بنایا جا رہا ہے، کلینک کھلاڑیوں کی انجریز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بنایا جا رہا ہے ۔
اسپورٹس میڈیسن کلینک کیلئے جگہ کم ہونے پر پنجاب اولمپک سے دفتر خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو 15دن میں جگہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر کھیل نے اسپورٹس میڈیسن کلینک کا دورہ کیا تھا۔