دنیا

ڈھاکہ سے کوالالمپور کی پرواز میں ایمرجنسی، پینانگ میں ہنگامی لینڈنگ

ملائیشیا کی باٹک ائیرلائن کی پرواز ڈھاکہ سے روانگی کے بعد تین گھنٹے کا سفر طے کرکے ملائیشیا پہنچی تھی/ فائل فوٹو
ملائیشیا کی باٹک ائیرلائن کی پرواز ڈھاکہ سے روانگی کے بعد تین گھنٹے کا سفر طے کرکے ملائیشیا پہنچی تھی/ فائل فوٹو

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے جانیوالی پرواز میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو ملائیشیا کے قریبی پینانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی باٹک ائیرلائن کی پرواز ڈھاکہ سے روانگی کے بعد تین گھنٹے کا سفر طے کرکے ملائیشیا پہنچی تھی کہ گلف آف تھائی لینڈ پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے سے ریڈار کو مقامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

 ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنے پر طیارے کو ملائیشیا کے قریبی جزیرے کے پینانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

مزید خبریں :