خیبرپختونخوا میں بھی اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک نہ ہونے والا ٹائیفائیڈ پھیل گیا

گزشتہ 2 ماہ میں صوبہ بھر میں ٹائیفائیڈ کے10 ہزارسے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں__فوٹو: فائل
گزشتہ 2 ماہ میں صوبہ بھر میں ٹائیفائیڈ کے10 ہزارسے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں__فوٹو: فائل

پشاور:  سندھ، پنجاب اور اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک نہ ہونے والا ٹائیفائیڈ پھیل گیا۔

صوبے بھر میں گزشتہ 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 10 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹرارشاد علی نے جیو نیوز سے گفتگو میں  بتایا کہ ٹائیفائیڈ کےسب سے زیادہ 1600کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے۔

ڈائریکٹر محکمہ صحت کے مطابق ان دنوں پھیلنے والے ٹائیفائیڈ میں اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کر رہیں، ٹائیفائیڈ مرض میں بعض اینٹی بائیوٹکس کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں، صفائی نہ رکھنے پریہ بیماری دوسروں کو منتقل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی اورغذا کےاستعمال سے یہ ٹائیفائیڈ بڑھتا ہے۔

مزید خبریں :