Time 12 جون ، 2023
کھیل

کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر احسان ہے: شعیب اختر

کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے : شعیب اختر کی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو
کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے : شعیب اختر کی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو 

سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کا بالخصوص کراچی کے مہاجروں کا ان پر بے حد احسان ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر  نے کہا کہ نیویارک کی سڑکیں کراچی سے زیادہ خراب ہیں لیکن یہ صورتحال کسی بھی شہر یا ملک کیلئے مناسب نہیں۔

کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہیں: سابق کرکٹر

کراچی والوں کی تعریف کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ  میرے کئی اچھے دوست کراچی سے ہیں، کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہیں، پروفیشنل ہیں، پنجاب کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کراچی والوں کی منجمنٹ کا کوئی ثانی نہیں ۔

کراچی والوں نے شعیب اختر  کی مدد کب اور کیسے  کی؟

 کراچی اور کراچی کے مہاجروں کے ساتھ گزارے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار  کا کہنا تھا کہ   1992 میں جب کراچی کے حالات خراب تھے ، اس وقت کراچی میں وہاں کے  دوستوں  کے ساتھ بائیک، بسوں اور مختلف سواریوں پر سفر کیا، ناظم آباد 10 نمبر کے دوستوں کے گھر ٹھہرا، سب لڑکے مجھے ساتھ لے کر جاتے اور ساتھ لے کر آتے تھے۔

 کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے: شعیب اختر

  سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے شخص کو پتا ہونا چاہیے کہ بات کیسی کرنی ہے اور مجھے جب یہ سکھایا گیا تو میں نے فوراًسیکھ لیا۔

2017 میں کراچی وزٹ کے دوران شعیب اختر کی بائیک پر سواری کے دوران لی گئی تصویر
2017 میں کراچی وزٹ کے دوران شعیب اختر کی بائیک پر سواری کے دوران لی گئی تصویر 

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والوں کے مجھ پر کئی احسانات ہیں، ان احسانات کو میں آج تک نہیں بھول سکا، کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے،کراچی کے علاوہ میں پاکستان کی ہر قومیت سے دل سے محبت کرتا ہوں اور  ہر قومیت کیلئے میری جان حاضر ہے۔



مزید خبریں :