Time 25 اپریل ، 2020
کھیل

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ویڈیوز کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ مکمل

3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 35 سے زائدکھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ ویڈیوز کے ذریعے لیا گیا: ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم. فوٹو: فائل

لاہور:  قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2 دنوں میں35 سے زائدکھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا،  تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعدکھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کا کہا ہے۔

مزید خبریں :