31 دسمبر ، 2012
سلام آباد…نئے سال کی آمد پر حکومت کا عوام کیلئے پہلا تحفہ گھریلو صارفین سمیت تمام شعبوں کیلئے گیس6.1فیصد مہنگی کرکے دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے گیس 6روپے 14پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے ،نئی قیمت 106روپے14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ماہانہ 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 12روپے 28پیسے مہنگی ہوئی ، نئی قیمت 212روپے28 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ 300یونٹ سے اوپر استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے گیس 30روپے 69پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ، نئی قیمت 530 روپے 69پیسے ہو گی ۔ کھاد کارخانوں میں بطور خام مال استعمال پر گیس 7روپے14پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ، نئی قیمت 123روپے 41پیسے مقرر۔کھاد کارخانوں میں بطور ایندھن استعمال ہونے والی گیس 28روپے23پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، نئی قیمت 488روپے23 پیسے ہو گی۔کمرشل شعبے کیلئے گیس 36روپے83پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ، نئی قیمت 636روپے83 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔صنعتی شعبے کیلئے گیس 28روپے23پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ، نئی قیمت 488روپے23پیسے ہو گی۔سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں 37روپے97پیسے اضا فہ ، نئی قیمت 656روپے52پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ نجی اور سرکاری بجلی گھروں کے لیے گیس 28روپے23پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو ئی ہے ،نئی قیمت 488روپے 23پیسے مقرر۔سیمنٹ کارخانوں کے لیے گیس 42روپے97پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، نئی قیمت 742روپے97پیسے ہو گی۔سی این جی ، صنعتوں ، کھاد کارخانوں اور بجلی گھروں کیلئے گیس انفراسٹرکچر ٹیکس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جب کہ مساجد ، مدارس اور دوسرے مذہبی مقامات کا ٹیرف گھریلو صارفین کے برابر کر دیا گیا ہے۔