23 فروری ، 2012
سنگاپور… عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل تیسرے روزاضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران فی بیرل تیل کی قیمت 123 ڈالر پر پہنچ گئی۔ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی قمیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔اور بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران اس کی قیمت فی بیرل 123 ڈالر تک پہنچ گئی۔ لندن میں بھی پیٹرول کی قیمتیں گذشتہ نو ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں ، گذشتہ سال مئی میں برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت ایک سو پچیس ڈالر فی بیرل تک رکارڈ کی گئی تھیں ، موجودہ قیمت اس سے کم ہے۔