کاروبار
01 جنوری ، 2013

سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز آج صبح سے تین دن کے لیے بند

سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز آج صبح سے تین دن کے لیے بند

کراچی…سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق، گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے جمعے کی صبح 8 بجے تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔ کمپنی حکام کے مطابق سردی کے باعث صوبے میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے سی این جی کی بندش ناگزیر ہوگئی ہے۔


مزید خبریں :