Time 01 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

صدف کنول کی فلم کے پریمیئر میں سائرہ یوسف سےگلے ملنےکی ویڈیو وائرل

صدف کنول اور سائرہ یوسف کی فلم بے بی لیشیئس کے پریمیئر میں ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر شہروز اور  ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ کی فلم  بے بی لیشیئس ریلیز ہوئی، ریلیز سے قبل فلم کا پریمیئر ہوا جس میں یمنیٰ زیدی، رمشا خان، حرا مانی سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

فلم کے پریمیئر میں شہروز کی اہلیہ صدف کنول نے بھی شرکت کی، سائرہ اور صدف ایک دوسرے سے گلے بھی ملیں۔

اس موقع پر شہروز اور بہروز سبزواری بھی وہیں موجود تھے جب کہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کیے اور سائرہ کو پروفیشنل خاتون قرار دیا۔

صارفین کا خیال تھا کہ سائرہ اور صدف کا ایک دوسرے سے سامنا روایتی ہوگا اور شاید وہ بات نہ کریں لیکن اس طرح دونوں کا غیر معمولی رویہ دیکھ کر مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے:

ایک صارف نے لکھا 'ان لوگوں نے پوری دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے، شاندار'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

طیبہ اکرم نامی خاتون نے کہا 'سائرہ انتہائی میچور اور پروفیشنل ہے، سائرہ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے'۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'سب لوگ صرف سائرہ کی تعریف کیوں کررہے ہیں؟ میرا خیال ہے کہ یہاں صدف کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے ، ہمیں نہیں معلوم اصل بات کیا ہوئی، لہٰذا اچھے سے پیش آئیں'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک اور مداح نے کہا 'سائرہ اور صدف کی اس ملاقات پر مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہورہا'۔

ویڈیو پر ایک صارف  دوسروں سے مختلف بھی دکھائی دی، انہوں نے کہا 'میرا نہیں خیال یہ کوئی اچھی مثال ہے، حقیقت میں یہ ایک عجیب صورتحال ہوگی، یہاں یہ لوگ صرف اپنی جاب کر رہے ہیں، اس میں فخر کرنے والی کوئی بات نہیں ہے'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹی 'زہرا' کی پیدائش ہوئی۔

مزید خبریں :