Time 19 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو پورا نہ ہوا: عدنان ٹیپو کا انکشاف

مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو پورا نہ ہوا: عدنان ٹیپو کا انکشاف
عدنان شاہ پیٹو نے حال ہی میں اداکار فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے کیرئیر میں کوئی کام نہ کرنے پر افسوس کے حوالے سے سوال کیا گیا/ فائل فوٹو

معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بالی وڈ کوئن مادھوری کے ساتھ کام ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

عدنان شاہ پیٹو نے حال ہی میں اداکار فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے کیرئیر میں کوئی کام نہ کرنے پر افسوس کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

اس کے جواب میں عدنان شاہ نے کہا کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ مادھوری  ڈکشٹ بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں مادھوری کے ساتھ فلم ڈیڑھ عشقیہ میں کام کرنے کا موقع بھی مل رہا تھا اور انہوں نے فلم کے لیے کئی بار آڈیشن بھی دیا۔

عدنان شاہ پیٹو نے بتایا کہ وہ فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والے تھے جو بعد میں وجے راز کے پاس چلا گیا، یہ ایک ایسا کردار تھا جو وہ کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ مادھوری کے بہت بڑے مداح ہیں اور یہ فلم  مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع تھی۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وہ اپنی تمام تر کامیابیوں پر شکر ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :