02 جنوری ، 2013
لندن …لندن میں نئے سال کے موقع پر رنگا رنگ پریڈ دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد سڑکوں پر اُمڈ آئے۔لندن میں سال نو کے موقع پر روایتی پریڈ ہوئی۔ جس میں 20 ملکوں کے 10 ہزار سے زائد فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ چیئرلیڈر اور امریکا سے آئے ہوئے بینڈ نے لوگوں کو محظوظ کیا۔ پریڈ میں لوگوں نے مشہور کرداروں کیٹ وومین اور انڈیانا جونز جیسے لباس پہن کر شرکت کی۔اس موقع پر روایتی اور بیلی ڈانس کے مظاہرہ بھی کیے گئے۔ تقریب کو دیکھنے کے لیے تقریبا 5 لاکھ افراد سڑکوں کے دونوں اطراف میں جمع تھے۔ پریڈ کا آغاز ہائیڈ پارک کے قریب سے ہوا اور پارلیمنٹ کے قریب رنگا رنگ تقریب کے بعد پریڈ اختتام پذیر ہوئی۔