پاکستان
Time 09 جولائی ، 2023

بلوچستان کی جیلوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کی جیلوں میں طبی سہولیات کا فقدان سامنے آیا ہے، صوبے کی 12 میں سے 10  جیلوں میں کوئی ڈاکٹر تعینات ہی نہیں ہے۔

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سنٹرل جیل مچ سمیت 10 جیلوں میں قیدیوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی سہولت ہی میسر نہیں ہے۔

صرف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ڈاکٹر  اور لیڈی ڈاکٹر اور سنٹرل جیل گڈانی میں ڈاکٹر تعینات ہیں، دیگر تمام جیلوں میں کمپاؤنڈر ہی قیدیوں کے علاج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب قیدیوں کی تعداد میں اضافے اور ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود صوبائی حکومت نے محکمہ جیل کے لیے ادویات کی مد میں دیے جانے والے فنڈ کو 60 لاکھ سے کم کرکے 30 لاکھ کردیا ہے ۔

رواں سال صرف دس لاکھ روپے جاری کیے گئے، جیل حکام نے ادویات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ  روپے فراہم کرنے کی سمری محکمہ داخلہ کو بھجوادی ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مچ جیل میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :