Time 10 جولائی ، 2023
پاکستان

’مونس نے مجھے کہاں پھنسا دیا‘، پرویز الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار، بیٹے کا انکار

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی سے جیل میں تیسری ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے ملاقات ایک ہفتے پہلے اور عید کے بعد کی جس میں ق لیگ کے سربراہ نے ایک بار پھر پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ پرویزالٰہی نے کہا مونس الٰہی نے مجھے کہاں پھنسا دیا۔

ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الٰہی نہیں مان رہے جبکہ ذرائع پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ خاندانی معاملات کی وجہ سےمونس الٰہی ہی اعلان کریں توبہترہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران مونس الٰہی سے فون پر لندن رابطے کی کوشش کی گئی اور پرویزالٰہی سے بات کرانےکی کوشش کی لیکن مونس نے فون نہیں اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کا بعد میں پیغام آیا کہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کا کہنا تھا جس طرح چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وائس چیئرمین کو ضمانتیں دی ہیں اسی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے، پرویز الٰہی کی معنی خیز دہائی پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

مزید خبریں :