Time 11 جولائی ، 2023
پاکستان

ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب، متنازع زمین پر دفعہ 144 نافذ

کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں: محکمہ داخلہ پختونخوا کی اپیل— فوٹو:فائل
کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں: محکمہ داخلہ پختونخوا کی اپیل— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔

محکمہ داخلہ نے بتایاکہ متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تنازع کے خاتمے کیلئے لینڈ کمیشن نےگزشتہ ماہ دومرتبہ ضلع کرم کادورہ کیا، لینڈ کمیشن کا رواں ہفتے تیسرا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سے 30 رکنی جرگہ بھی کرم منتقل ہوگیا۔

محکمہ داخلہ نے اپیل کی کہ کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

مزید خبریں :