Time 22 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

ترک شہری نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بال باسکٹ میں ڈالنے کا تیسرا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے آنکھوں پر  پٹی باندھ کر بال باسٹک میں ڈالنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 42 سالہ عثمان گُرچو نے 65 فٹ 7 انچ کی دوری سے ہُک شاٹ لگا کر بال باسکٹ میں ڈال دیا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ عثمان گُرچو نے یہ ریکارڈ قائم کرکے  تیسری بار اپنا نام عالمی سطح پر درج کروایا ہے جبکہ ان کا سابقہ ریکارڈ 60 فٹ کا تھا۔

اس کے علاوہ  عثمان 30 میٹر کے فاصلے سے 36 فٹ 1.07 انچ کی دوری سے بیک بورڈ کے پیچھے سب سے دور باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  عثمان گُرچو بچپن سے باسکٹ بال کھیل رہے ہیں اور اب وہ 40 سے زائد عمر کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کو بتایا کہ 'بچپن سے ہی مجھے طویل فاصلے سے باسکٹ بال میں ٹرک شاٹس کا شوق تھا اور میرا خواب تھا کہ میں اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کروں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے ریکارڈ توڑنے پر بہت فخر ہے اور میں مزید ریکارڈز توڑنے خواہش بھی رکھتا ہوں۔'

مزید خبریں :