16 جولائی ، 2023
برطانوی باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر بیوی فریال سے معافی مانگ لی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش پاکستانی باکسر غلط عادات ترک کرنے کے لیے تھراپی کرانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ باکسر عامر خان نے 25 برس کی ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے، عامر خان کو خوف ہے کہ غلط عادات نہ چھوڑیں تو اہلیہ فریال کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ ’’بس بہت ہو گیا‘‘۔
یاد رہے کہ برطانوی میڈيا نے عامر خان کا ماڈل سمیرا سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑا تھا، برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ عامر خان نے ماڈل گرل کو ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی، ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔
بعدازاں عامر خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل سمیرا کو پیغامات بھیجنے کا اعتراف بھی کیا تاہم ان کا کہنا تھا سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مانگے، انکار پر ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی، بلیک میل نہ ہونے پر ماڈل سمیرا نے اسٹوری فروخت کر دی۔