23 فروری ، 2012
لاہور… لاہور میں ڈینگی بخار کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آنے کے باجودتاحال شہر میں اسپرے شروع نہیں کیا جاسکا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے مہم مارچ میں چلائی جائے گی، لاہورکے نجی اسپتال میں زیر علاج گلشن راوی کی 7سالہ مریم عادل کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے اقدامات کے لئے موسم کی تبدیلی کا انتظارکررہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر کو جو سروے کی گیا ہے اس میں ابھی تک ڈینگی لاروا کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی، محکمہ صحت بھی مریم عادل کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تردید کی ہے، محکمہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم گذشتہ دس روز سے بخار میں مبتلا ہے جو ٹائیفائڈ بھی ہوسکتا ہے، جسے مزید علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی اسپرے مینوں کی بھرتیاں کی جارہی ہیں، مارچ میں لاروا سائٹنگ کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے گی۔