19 جولائی ، 2023
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان 9 جون 2023 سے لا پتہ تھے، تھانہ کوہسار میں 16 جون کو اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی، اعظم خان کی درخواست پر آج تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے تھانہ کوہسارپولیس کو بتایا وہ اپنی مرضی سے ایک دوست کےگھر میں موجود تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم خان نے آج رضا کارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان رکارڈ کروایا، اعظم خان نے 164 کا بیان مجسٹریٹ درجہ اول انڈسٹریل ایریا اویس ارشاد بھٹی کو ریکارڈ کروایا۔