صحت و سائنس
03 جنوری ، 2013

پنجاب: ہنگامہ آرائی کا الزام ،دو ڈاکٹر برطرف، چھ معطل

 پنجاب: ہنگامہ آرائی کا الزام ،دو ڈاکٹر برطرف، چھ معطل

لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے گوجرانوالہ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں دو ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف، چھ کو معطل جبکہ پانچ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں ڈاکٹر زوہیب اور ڈاکٹر عبدالسلام کو برطرف جبکہ ڈاکٹر کاشف بلال،ڈاکٹر فراست علی، ڈاکٹر کاشف بشیر،ڈاکٹر فریحہ باجوہ ،ڈاکٹر طاہر اور وقار ادریس کو معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فریحہ کاشف،ڈاکٹر عمر راٹھور،ڈاکٹر یحییٰ ضیاء ،ڈاکٹرحسنین اور ڈاکٹر وقار عظیم کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرکے محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :