Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

پاکستانی میڈیا پر میری تصویروں کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر طارق شہاب

ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں یو ایس آرمی کاکس پروگرام میں شرکت کی—فوٹو: ڈاکٹر شہاب
ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں "یو ایس آرمی کاکس" پروگرام میں شرکت کی—فوٹو: ڈاکٹر شہاب

پاکستان کی سینیئر اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا پر میری تصویروں کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

امریکا میں مقیم معروف پاکستانی ہارٹ اسپیشلسٹ، ویسکولر اور انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں ان کی ایک تقریب میں لی گئیں تصاویر کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس ہفتے انہوں نے واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں "یو ایس آرمی کاکس" پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ان کی امریکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ تصویروں کو بعض پاکستانی نیوز چینلز اسی دن سینیٹ آفس بلڈنگ میں منعقد ہونے والے انسانی حقوق کے سیمینار کے ایک حصے کے طور پر دکھا رہے ہیں۔ 

فوٹو: ڈاکٹر شہاب
فوٹو: ڈاکٹر شہاب

ان کا کہنا تھا کہ اس مختلف تقریب سے ان کی تصویر کشی ان کے سامعین کو ایک غلط اور مبہم پیغام دے رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے سیمینار میں کیے گئے تبصرے بالواسطہ طور پر ان کی تصویر سے جوڑے گئے ہیں۔ 

ڈاکٹر طارق شہاب نے اپیل کی کہ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سلسلے کا درست رخ پیش کرے۔


مزید خبریں :