04 جنوری ، 2013
میکسیکوسٹی…میکسیکو میں نئے سال کی خوشی اور تھری کنگز ڈے کی مناسبت سے 720 میٹر لمبا کیک تیار کیا جسے ہزاروں لوگوں نے مزے لے لے کر کھایا۔۔میکسکو سٹی میں سالِ نو اور تھری کنگز ڈے کی مناسبت سے غیرمعمولی سائز کا کیک تیار کیا گیا جس کی لمبائی 720 میٹر اور چوڑائی 16 انچ تھی۔ میکسیکو سٹی کے زوکالو اسکوائر میں ہزاروں افراد سال نو اور تھری کنگز ڈے کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔ اس موقع پر ان کی تواضع اس بھاری بھرکم لذیز کیک سے کی گئی۔ کیک کی تیاری میں 9 بیکریوں نے حصہ لیا اور اس کے اجزا میں 43 ہزار انڈے تقریبا 5 ہزار کلو آٹا اور پانچ سو کلو جام شامل کیا گیا تھا۔ تھری کنگز ڈے کرسمس کے بعد منایا جاتا ہے۔ روایت کے مطابق اس دن تین بادشاہ نومولود پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لیے تحائف لے کر بیت لحم پہنچے تھے۔