فیفا ویمن ورلڈ کپ: کولمبیا اور فرانس نے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

کولمبیا نے جیمیکا اور فرانس نے مراکش کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے— فوٹو: فیفا
کولمبیا نے جیمیکا اور فرانس نے مراکش کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے— فوٹو: فیفا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری فیفا ویمن ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز میں کولمبیا نے جیمیکا اور فرانس نے مراکش کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بین الاقوامی رینکنگ میں 25 ویں نمبر پر موجود کولمبیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی تیسری شرکت میں ہی ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، کیٹلینا کے فیصلہ کن گول کی بدولت کولمبیا نے جیمیکا کو ایک صفر کی شکست دیکرپہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کے میلبورن ریکٹ اینگولر کے اسٹیڈیم میں 27 ہزار سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں کولمبیا کی ٹیم نے ہیوی ویٹ انگلینڈ اور اسپین کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

کولمبیا اور جیمیکا کے درمیان کھیلئے گئے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابررہا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ابتدا ہی سے تیزی دکھائی اور کولمبین کپتان کیٹلینا عسمی نے 51 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ اختتام تک برقرار رہی۔

آسٹریلیا کے ہنڈماش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو باآسانی 4-0 سے شکست دیکر لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی۔

فرانسیسی کھلاڑی سومر کی عمدہ کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کئے، میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا، دیانی نے کھیل کے 15 ویں منٹ میں خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اس کے بعد فرانسیسی کھلاڑیوں کا مخالف گول پر اٹیک جاری رہا

20 ویں منٹ میں ڈالی اور 3 منٹ بعد سومر نے گول کرکے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ٹیم کو 0-3 کی برتری دلا دی، دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں سومر نے میچ کا چوتھا اور اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔

مزید خبریں :