کھیل
Time 17 اگست ، 2023

ایشیا کپ میں ایشین کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا، وہاب ریاض

وہاب ریاض میڈیا سے بات کرتے ہوئے / فوٹو بشکریہ سہیل عمران
وہاب ریاض میڈیا سے بات کرتے ہوئے / فوٹو بشکریہ سہیل عمران

سابق پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو ایشین کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا، جبکہ بھارت میں ورلڈکپ کے دوران یہ دیکھنا ہو گا کہ وہاں کھلاڑی دباؤ سے کیسے نمٹتے ہیں۔

خیال رہے کہ وہاب ریاض نے گزشتہ روز انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

وہاب ریاض نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان ٹیم کا مورال بلند جبکہ کھلاڑی متحد ہیں، قومی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنا چاہیے، کیونکہ ایشین کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن اچھی ہوئی ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ عماد وسیم اور حارث سہیل ہوتے تو مزید اچھا ہوتا، کیونکہ عماد وسیم اور حارث سہیل کو پریشر میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

وہاب ریاض کا ماننا ہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہت اچھی ہے، مگر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران تمام کھلاڑی بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے، اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی دباؤ کو کیسے برداشت کرتے ہیں، اگر کھلاڑیوں نے انڈیا میں دباؤ پر قابو پالیا تو پھر اچھا ہو گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ 'افغانستان کی ٹیم ٹف ٹائم دےگی، ان کی ٹیم کی بہتر ہو چکی ہے اور وہ آسان حریف نہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی، کپتان بابر اعظم کی نگرانی اور پلاننگ میں ٹیم اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے'۔

مزید خبریں :