07 جنوری ، 2013
پشاور …پشاور پولیس نے ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کر ا کے 12مبینہ اغوا کاروں کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد سے نامعلوم اغوا کاروں نے احمد گل نامی شخص کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔ جس کی فوری اطلاع حیات آباد پولیس کو دی گئی۔جس پر پولیس نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں چھاپہ مار کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور بارہ مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ جب کہ جائے وقوعہ سے دو گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ حیات آباد پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔