پاکستان
07 جنوری ، 2013

سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی۔ دوسری جانب قتل کے ملزمان سراج تالپور اور دیگر کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہاہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے 24 گھنٹوں میں شاہ زیب قتل کے ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدم گرفتار کی صورت میں دوسری صورت میں بڑے بڑے افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس کی پھرتیاں دیکھنے میں آئیں اور شاہ زیب کے قتل میں نامزد ملزم سراج تالپور کو ہفتے کے روز اندرون سندھ سے گر فتار کرکے کراچی پہنچایا گیا۔جبکہ ڈیفنس سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نامزد ملزموں میں سے دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو دادو سے گرفتارکیاگیا۔ گرفتار ملزمان میں نواب سراج تالپور، نواب سجاد تالپورشامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کا اضافہ کیا گیاہے ، جس کے بعد گرفتار ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ شاہ رخ جتوئی کے پاسپورٹ کی نقل جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے ، پاسپورٹ نمبراے سی5304552 کے ایک صفحے پرآسٹریلیا سے روانگی کی تاریخ 27مارچ درج ہے جبکہ اِسی صفحے پر متحدہ عرب امارات میں اس کی آمد کی تاریخ 27دسمبرہے یعنی وہ شاہ زیب کے قتل کے ٹھیک دو دن بعد ملک سے روانہ ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اتوار کو سکھر میں سکندرجتوئی کے گھر اورپیٹرول پمپ پرچھاپے مارے۔اِس دوران پیٹرول پمپ کے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید خبریں :