07 جنوری ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے آئندہ چند روز کے دوران راول پنڈی ،اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں ،سکھراور لاڑکانہ ڈویژن میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں دھند کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان ،خبیرپختونخوا کے بالائی علاقے ،گلگت بلتستان اور کشمیر شدیدسردی کے زیر اثر رہیں گے ،پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اِس کے علاوہ گلگت میں منفی آٹھ،کوئٹہ میں منفی7،مری میں منفی3،اسلام آباد میں صفر،پشاور میں صفر،مظفرآباد میں ایک،فیصل آباد میں 3، ملتان میں2، کراچی میں 10 اورحیدرآباد میں8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔