07 جنوری ، 2013
بنوں …بنوں شہر میں نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کئے گئے،فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک راکٹ محکمہ آب پاشی کے دفتر کے قریب خالی میدان جبکہ 2 راکٹ کینٹ کے علاقہ ٹپی قلعہ کے گاوٴں میں گرے۔راکٹ حملوں میں فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔جن علاقوں میں راکٹ گرے پولیس نے وہاں کے اطراف کا محاصرہ کرلیا ہے۔