Time 30 اگست ، 2023
جرائم

گجرات میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

خاتون بیٹے کے ہمراہ چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئی تھیں: پولیس— فوٹو: فائل
خاتون بیٹے کے ہمراہ چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئی تھیں: پولیس— فوٹو: فائل

گجرات کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر کے معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے فرزند تلقین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ کچھ دن قبل امریکا سے واپس آیا تھا۔

تلقین نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں سوتیلے باپ کامران اور والدہ راشدہ کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد سوتیلے باپ نے والدہ کو زندہ جلا دیا۔

گجرات پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا  تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج فوت ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے فرزند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مدعی کے سوتیلے باپ ملزم کامران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :