07 جنوری ، 2013
واشنگٹن …امریکی صدربارک اوبامہ نے اپنے ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائرز برائے ہوم لینڈ سیکورٹی اور کاؤنٹر ٹریررازم جان برینن کوسی آئی اے کا ڈائریکٹرنامزدکردیا ہے،واضح رہے کہ نومبر 2012میں پاؤلہ براڈویل نامی خاتون کے ساتھ اسکینڈل سامنے آنے پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے بحیثیت ڈائریکٹر سی آئی اے مستعفی ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔دریں اثناء صدر اوبامانے جنگ ویتنام میں لڑنے والے امریکی فوج کے سابق سارجنٹ چک ہیگل کووزیردفاع نامزدکردیا ہے،ان دونوں کی تقرری کا انحصار اب سینٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔