Time 10 ستمبر ، 2023
پاکستان

سندھ کے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر سندھ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف "اینٹی تھیفٹ الیکٹریسی مہم" شروع کر دی گئی۔

آئی جی سندھ نے صوبےکے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔

اے آئی جی آپریشن شیراز نذیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور  ساؤتھ زون کے ڈی آئی جیز، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کے پولیس سربراہان اور صوبے کے تمام سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنیوں کے سربراہان کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔

بجلی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم نامے میں تمام متعلقہ پولیس افسران کو اس مہم کی تفصیلات ہر جمعے کو آئی جی اپریشن روم تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں :