Time 17 ستمبر ، 2023
پاکستان

پی آئی اے کا ڈومیسٹک شیڈول بدستور بری طرح متاثر، آج بھی 8 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول بحال ہے البتہ اندرون ملک پروازیں متاثر ہورہی ہیں__فوٹو: فائل
پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول بحال ہے البتہ اندرون ملک پروازیں متاثر ہورہی ہیں__فوٹو: فائل

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ڈومیسٹک شیڈول بری طرح متاثر ہے، آج بھی پی آئی اے کی 8  پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

 پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول بحال ہے البتہ اندرون ملک پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے آسلام آباد کے لیے پرواز  پی کے 300 اور  301 سمیت کراچی سے بہاولپور کے لیے اپ ڈاؤن کی پرواز پی کے 588 اور  پی کے 589 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور گلگت سے اسلام آباد کے لیے پی کے 602 منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے گلگت کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید دو پروازیں پی کے 605 اور  پی کے 606 بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

12 پروازیں تاخیر کا شکار:

دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 319 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کے لیے پرواز  پی کے 302 بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

کراچی سے اسکردو کی پرواز پی کے 455 نصف گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 میں ایک گھنٹہ تاخیر ہے، لاہور سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 898 میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

لاہور کے لیے پرواز پی کے 797 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی، لاہور سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 203 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 میں بھی آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی۔

لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 307 کی روانگی کو 55 منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز پی کے 189 بھی 33 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز  پی کے 181 بھی آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

مزید خبریں :