24 فروری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں ایک ایسی خاتون بھی مو جود ہیں جنہوں نے اپنی بلی کی محبت میں آکر اس کے ساتھ کیٹ فوڈ (Cat Food)کھا نا شروع کر دیا ہے۔ یہ خاتون کیٹ فوڈ کی اس قدر عادی ہو چکی ہیں کہ دن میں کئی مرتبہ اپنی سترہ سالہ پیاری بلی کے ہمراہ کیٹ فوڈ کھاتی نظر آتی ہیں۔کئی سالوں سے بلی کے ساتھ کیٹ فوڈ کھانے کے بعد فی الحال ان خاتون کی صحت پر کو ئی منفی اثرات مر تب نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کا اس عادت کو ترک کر نے کا کوئی ارادہ ہے۔